مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قصور چوہدری امین سندھو اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسر مرکز مصطفی آباد رفیق ثاقب نے مصطفی آباد کے سکولوں میں ڈینگی سپرے کے حوالے سے سروے کیا اور تمام سکولوں کے پرنسل حضرات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سپرے باقائدگی سے کروایا جائے۔
سکولوں اور ان کے ارد گرد کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، اور صفائی کاخاص خیال رکھاجائے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ڈینگی مچھر کی افزائش کو روک سکتے ہیں، حکومت پنجاب نے ڈینگی کے خاتمے کا عہد کر رکھا ہے۔