تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ عام کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار پر کاری ضرب ہو گا، احسان شاہ شیرازی

PTI Protest

PTI Protest

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہاہے کہ 30نومبرکو عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں عوام کا سمندر اُمڈ آئیگا اسلام آباد میں 30نومبرکو تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ عام کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار پر کاری ضرب ہوگا کارکنان تیاری کرلیں اب ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے اپنی رہائش گاہ شیرازی ہائوس میں کراچی کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے زیر اہتمام 30نومبر کے تاریخی جلسہ عام میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانگی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ اب حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں اب لاٹھی اور گولی کی سرکار نہیں چلے گی ظالم و جابر حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا اب پاکستان کے عوام انہیں اپنے حقوق غضب کرنے کی مزید اجازت نہیں دینگے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سندھ کی جانب سے لاڑکانہ کا تاریخی جلسہ عام نے ثابت کردیا ہے کہ اب تھر کے مظلوم عوام اور بچوں کے قاتلوں کو سندھ کے عوام برداشت نہیں کرینگے احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کے مستقبل کو خوشحال بنا نے کی علامت بن چکی ہے عمران خان کی کال پر 30نومبرکو ہر راستہ اسلام آبا کی جانب ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کے مظلوم عوام کو ظالم حکمرانوں سے چھٹکارہ دلا کر انصاف دلا ئے گی۔