اقلیتی عبادت گاہوں اور بستیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، نعیم کھوکھر

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھوکھر نے حکمران سے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتی عبادت گاہوں اور بستیوں کو تحفظ کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں۔

ٹنڈو محمد خان میں مندر کی عمارت کو نقصان پہنچانے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے نعیم کھو کھر نے کہاکہ اقلیتی عوام پاکستان کی ترقی میں مسلسل جہد و جہد کررہے ہیں اور ہمیشہ ملک کے وفادر رہے ہیں مگر افسوس کے حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے آج اقلیتی عوام اپنے آپ کو مکمل غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔

نعیم کھو کھر نے کہاکہ کر سچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان میں مندروں، گرجا گھروں سمیت اقلیتی بستیوں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں۔

اگر اقلیتی عوام کو پر ظلم و ستم پر حکومتی خاموشی کا سلسلہ برقرار رہا تو ملک میں بسنے والے کروڑوں اقلیتی عوام اپنی جان و مال کے تحفظ کے لئے متحد ہوکر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔