شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کیخلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سیکورٹی فورسز نے آج شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کر کے 20 کے قریب دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک بارہ سو سے زائد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جن میں اہم طالبان کمانڈر اور غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں جبکہ شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کیا جا چکا ہے۔