اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 30 نومبر کے جلسے کیلئے تحریری درخواست نہیں ملی، درخواست ملی تو وزارت داخلہ غور کرے گی۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ماضی میں وعدوں کو پامال کیا گیا، تحریری درخواست میں پی ٹی آئی کو بتانا پڑیگا کہ وہ کتنے لوگ لائیں گے۔
تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کیلئے ہر شہر میں تحفظ اور سہولت فراہم کی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورت حال کے حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، بھارت بات چیت کے لیے تیار ہے تو ہم بھی بات کریں گے۔