گستاخانہ پروگرام نشر کرنے پر میر شکیل الرحمان کو 26 سال قید کی سزا

Mir Shakeel ur Rehman

Mir Shakeel ur Rehman

گلگت بلتستان (جیوڈیسک) جیو ٹی وی کے سربراہ اور مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف فیصلہ گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنایا۔

عدالت نے گستاخانہ پروگرام نشر کرنے پر میر شکیل الرحمان کو 26 سال قید 13 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں میر شکیل الرحمان کی جائیداد اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے میر شکیل الرحمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لئے آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور سندھ کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔