جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم "جراسک ورلڈ " کا پہلا ٹیزر ٹریلر

Jurassic World

Jurassic World

نیویارک (جیوڈیسک) شہرۂ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم”جراسک ورلڈ “کا پہلا ٹیزر ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔خوف اوردہشت کی علامت تصور کئے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرۂ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم “جراسک ورلڈ”کا پہلاٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سنسنی خیز فلم کو کولن ٹریوورو نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈوِنسینٹ ڈی اونو فریو، نک روبن سن ، جیک جانسن، اومے سے، جوڈی گرئیر اور بالی وڈ اسٹار عرفان خان شامل ہیں۔

اسٹیون سپیلبرگ ،فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے۔

جس کی تباہ کو 22 سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔ دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے۔

جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔150ملین ڈالر کی لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ فلم آئندہ سال 12جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کرد ی جائے گی۔