مذاکرات کے معاملے پر گیند بھارت کے کورٹ میں ہے: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اٹھارہ ویں سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے کھٹمنڈو پہنچے جہاں نیپال کے نائب وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی۔

نواز شریف نے کہا کہ سارک کو یورپی یونین کی طرح موثر بنایا جا سکتا ہے لیکن پاکستان اور بھارت کے مسائل راہ میں حائل ہیں۔

سارک کو موثر بنانے کی تجاویز موجود ہیں اور رکاوٹیں دور کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ پر مذاکرات کے فیصلے کو بھارت نے یکطرفہ طور پر ختم کر دیا ہے۔

مذاکرات کے خاتمہ کا اب بھارت سے ہی پوچھا جانا چاہیے۔ باہمی مذاکرات کے معاملے پر گیند بھارت کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی عزت و احترام کی بنیاد پر مذاکرات چاہتا ہے۔

نواز شریف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز، مشیر خارجہ طارق فاطمی اور مشیر قومی امور عرفان صدیقی بھی ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہو سکتی ہے۔