حکومت بجلی صارفین سے پھر ہاتھ کر گئی، ریلیف کی واپسی شروع

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے ریلیف کی رقم تین قسطوں میں وصول کریں گی۔

جولائی میں ہونیوالی اوور بلنگ کی رقم اگست ستمبر میں واپس کی گئی جبکہ موجودہ بلوں میں واپس کی گئی رقم دوبارہ وصول کر لی گئی ہے۔

حکومت اووربلنگ کے اعتراف سے بھی مکر گئی ہے۔ وزارت پانی وبجلی کا موقف ہے کہ جولائی میں اوور بلنگ نہیں کی گئی۔ آڈٹ رپورٹس میں زائد بلوں کی وجہ بجلی کا زیادہ استعمال تھا۔