سپریم کورٹ منور حسن کے انتہا پسندانہ بیان کا فوری نوٹس لے، محمد اشرف آصف جلالی

Mohammad Ashraf Asif Jalali

Mohammad Ashraf Asif Jalali

لاہور : سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ منور حسن کے انتہا پسندانہ بیان کا فوری نوٹس لے۔ اَمن پسند اہلسنت وجماعت منور حسن کے بیان کو مسترد کرتے ہیں اور قوم انتہا پسندوں کے مدد گاروں کو پہچان چکی ہے۔ آپریشن ضرب عضب کو ڈرامہ کہنے کے بیان سے پاکستان دشمنی کی بو آ رہی ہے۔

پاک فوج اپنے لہو سے ارض وطن کی حفاظت کر رہی ہے تمام محب وطن طاقتیں پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہیں ۔منور حسن کے قتال فی سبیل اللہ کا ایجنڈا داعش کے لیے راہ ہموار کرنے کا ایجنڈا ہے جماعت اسلامی دہشت گردوں کو شیلٹر دینے سے باز رہے آئی ٹی پینر سے ہمدردی کی آڑ میں ہرگز پاک فوج کی قربانیوں کا انکار اور دہشت گردوں کی حمایت قبول نہیں۔

پاکستان نظریہ پاکستان کی برکت ہے یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ختم نبوت کی برہان تحفہ قرآن اور ولیوں کا فیضان ہے اس کی حفاظت اور اس میں نظام مصطفےٰ کا نفاذ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

منور حسن ملک میں دہشت پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیںکیونکہ جماعت اسلامی نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی اس لیے ان لوگوں نے ابھی تک پاکستان کو دِ ل سے تسلیم ہی نہیں کیا۔