بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

Young Doctors Protest

Young Doctors Protest

کوئٹہ (جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹرز کو چھ ماہ سے وظیفے کی ادائیگی نہیں کی گئی جس پر احتجاجا ڈاکٹرز نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تین گھنٹے کے لئے اوی پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

جس پر صوبے کے 16 اضلاع سے علاج معالجے کے غرض سے کوئٹہ کا رخ کرنے والے مریض ہاتھوں میں پرچیاں لئے اپنے مسیحا کا انتظار کرتے رہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ نہ صرف وظیفے کی ادائیگی بلکہ دیگر سات مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ ینگ ڈاکٹرز کے مطابق ان کے مطالبات فوری طور پر منظور نہ کئے گئے تو احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے نہ صرف سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ ہو گا۔

بلکہ وارڈز اور ایمرجنسی میں بھی اپنی سروسسز فراہم نہیں کریں گے۔