ڈیوڈ کیمرون کا سیکورٹی فورسز کے مختص فنڈز میں اضافے کا اعلان

David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سیکورٹی فورسز کے لیے اضافی 13 کروڑ پاؤنڈ فنڈز مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال قتل ہونے والے برطانوی فوجی لی رگبی کے حوالے سے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لی رگبی کے قاتلوں نے آن لائن گفت گو کی تھی۔ برطانوی انٹیلیجنس ایجنسیز اس گفتگو تک رسائی حاصل کر کے لی رگبی کے قتل کو ناکام بنا سکتی تھیں۔

ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکورٹی فورسز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہو گا۔