کھاریاں کی خبریں 25/11/2014

PTI Protest

PTI Protest

کھاریاں (جی پی آئی) 30 نومبر کو ڈھل ہائوس سے بڑے قافلے کے ہمراہ شریک ہونگے پہلے بھی ضلع گجرات کا سب سے بڑا قافلہ ڈھل ہائوس دھرنوں میں شریک ہوا ہے ان خیالات کا اظہار راہنماPTIضلع گجرات چوہدری مختا ر احمد ڈھل نے کیا انہوںنے کہا کہ30 نومبر کا دن غریب اور غیور پاکستانی اور حق و سچ کی فتح کا دن ہو گا گٹھ جوڑ اور مک مکا کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سرفروش وقت کے فرعونوں کے ساتھ ٹکرانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اب دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتی۔ حکمران ملک میں انتشار پھیلا کر اپنے لئے کنواں کھود رہے ہیں جمہوریت کی باتیں کرنے والے خود جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں شریف برادران تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کرنے سے باز رہیں۔ کنٹینر کھڑے کر کے شہریوں کو نقل و حرکت سے بزور بندوق روکنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے شریف برادران نے ملک میں جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے ، پنجاب بھر میں تحریک انصاف کے متحرک عہدیداروں ، کارکنوں کو پکڑا جارہا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے ذریعے ٹیلیفونک دھمکیاں دلوائی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاست کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا پامالی کی جا رہی ہے۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بن گیا ہے مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت میں قیادت کا فقدان ہے مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ACگجرات میاں اقبال مظہر کو بہترین کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل ملنے پر معززین کھاریاں،تاجربرادری،وکلاء اورصحافی برادری کی مبارکباد،مشترکہ طور پر کہا گیا کہ گولڈ میڈل کی شبانہ روز محنت کا ثمر ہے کھاریاں میں بھی ان کی کارکردگی نمایاں تھی مبارکباد دینے والوں میں صدرمرکزی انجمن تاجران کھاریاں چوہدری شوکت علی،صدر کھاریاں بار چوہدری عارف تھوتھال ایڈووکیٹ،حاجی خان اسلم،بانی یونین آف جرنلسٹس تحصیل کھاریاں سیدتنویرنقوی،صحافی اعجاز مرزا،صحافی عبدالعزیزگوندل،صحافی جبارساگر،صحافی ایم عمر،صحافی حکیم غلام شبر،چوہدری بشیر احمدسینئرنائب صدر ٹریڈیونین گلیانہ روڈ کھاریاں،طارق جاو ید بٹ نائب صدر ٹریڈیونین گلیانہ روڈ کھاریاں ،چوہدری نصر اللہ ایڈووکیٹ اور دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)EDOہیلتھ ڈاکٹر اعجاز حیدر کاRHCپنڈی سلطانپوری کا اچانک دور غفلت پرتنے پر2سٹاف نرسیں،1دسپنسر اور چوکیدار کو تبدیل کر کے دور دراز علاقوں میں بھیج دیا اور انچارج ڈاکٹر ظفر مہدی کو ہدایت کی کہ وہ بھی ان کی کارکردگی کو بہتربنائیں اورعوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی رہائشگاہ ہسپتال میں رہی رکھیں تا کہ رات کے وقت عوام کو میڈیکل کی سہولت دی جائیں انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اور کام چوروں کی اب کوئی جگہ نہیں سب وقت پر ڈیوٹی کریں اور وقت پر ہی جائیں ذرائع سے معلوم ہوا ہےRHCپنڈی سلطانپوری کی ایک سٹاف نرس وقت سے پہلے ہی اپنی حاضری لگا کر غائب ہوگئی تھی عوامی حلقوں نے ایکشن کو خوش آئند قراردیاہے اورکہا کہ اسطرح کی کاروائیاں جاری رکھیں اورKPKکی طرح سرکاری ہسپتال میںکام کرنیوالے ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر بھی پابندی لگائی جائے تا کہ یہ سرکاری ہسپتالوں میں توجہ اور دلچسپی کے ساتھ مریضوں کا معائنہ اور علاج کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں میں ادویات کا شدید بحران جبکہ ذرائع کے مطابق کچھ ڈاکٹر ،لیڈی ڈاکٹر اور دیگر عملہ کے لوگ ہسپتال میں دیر سے آتے ہیں جس سے مریضوں کا گھنٹوں انتظار کی زحمت اُٹھانی پڑتی ہے عوام میڈیکل سٹوروں سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں جبکہMSڈاکٹر چوہدری اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ کل بجٹ90%پرMSصرف اپنی تجویر دے سکتا ہے اور استعمال کرنے کیلئے بھی منظوری لینا ہوگی اس صورتحال میں ہم بے بس ہیں پنجاب حکومت ادویات دے تو ہم عوام کو فراہم کریں ۔عوامی حلقوں نے اس سنگین صورتحال کاوزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)گلیانہ روڈ کھاریاں پر بھاری ٹریفک کی بھر مار حادثات میں آزادی،چوک پر ٹریفک جام معمول بن گیا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹریفک پولیس ٹریفک پلان ترتیب دینے میں ناکام دن کے اوقات میں اندرون شہر بھاری ٹریفک کورات کے وقت آنے کی اجازت دی جائے عوامی حلقوں اور شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گلیانہ روڈ آزادی چوک پر دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک جن میں ٹرک ، ٹریکٹر ٹرالی اور کنسٹرکشن ہیوی مشینری شامل ہیں سارا دن اندرونی شہر میں دوڑتی رہتی ہیں ہیوی ٹریفک کے باعث نہ صرف حادثات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اکثر ٹریفک جام رہتا ہے جبکہ ڈنگہ روڈپر تعینات ٹریفک پولیس کا عملہ سارا دن خوش گپیوں میں مصروف رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں ڈنڈی مارنے میں مصروف رہتا ہے جبکہ ڈنگہ ورڈ کھڑے ہو کر صرف گاڑیوں کے چالان کرنے میں لگے رہتے ہیں جس سے شہر کے اندر ٹریفک کا نام بری طرح متاثر ہے اور شہر میں ٹریفک پلان ترتیب نہ دئیے جانے اور بھاری ٹریفک کا متبادل بندوبست نہ ہونے سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی اور شہری حلقوں نے دن کے اوقات میں اندرون شہر بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگانے اورگلیانہ روڈ ٹریفک مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔