کراچی : سولنگی سوشل فورم پاکستان کے چیئرمین امیر علی سولنگی نے محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں اور بھڑتی ہوئی کرپشن پر سخت تشویش کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے فوری طور پر موثر اقدامات کئے جائیں۔
بدعنوانی کی اس وباء کو ختم کرنے کیلئے اوپر سے پہل کی جائے اعلیٰ افسران اور سیاست دان جو اس لعنت میں ملوث ہیں انکے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے۔
زرا سی بھی سستی نامناسب ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم اہم شعبوں میں سے ایک شعبہ ہے جس پر ملک کے مستقبل اور نئی نسل کے عروج کا انحصار ہے۔
اس پر زیادہ توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر فرد کی ضرورت بھی ہے اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نا گزیر بھی کم از کم اس شعبے کو بد عنوانی سے پاک ہونا چاہئے۔