اسلام آباد (جیوڈیسک) آزادی رضاکاران کی حلف برداری تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکن ایک بار پھر سے حکومت کی دھجیاں اڑا دیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت لاکھ کوشش کر لے کہ کنٹینر لگائیں یا اسلام آباد سیل کر دیں، سونامی کا رُخ کوئی نہیں موڑ سکتا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ تیس نومبر کو رکاوٹیں ڈالی گئیں تو اس سے اگلے ہفتے کی کال دے سکتے ہیں۔
حکومت ہمیں کب تک روکے گی، عوام جاگ چکی ہے۔ جب بھی کال دیں گے باہر نکل آئے گی۔ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں ملک میں سٹیٹس کو کا ذمہ دار قرار دیا۔
تقریب میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری بھی شریک تھے۔