ملتان (جیوڈیسک) پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے، چیف الیکشن کمشنر شاہ محمود قریشی کو بنا دیا جائے پھر بھی عمران خان ہار گئے تو کہیں گے کہ شاہ محمود قریشی ایماندار نہیں ہیں۔ یہ بات انھوں نے ملتان میں مقامی مدرسے میں علما کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی، علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ عمران خان اگر کچھ دنوں کے لیے خاموش ہوجائیں
تو چیف الیکشن کمیشن کا تقرر ہوسکتا ہے۔ 30 نومبر کو حالات خراب ہوئے تو اس سے حکومت نہیں بلکہ پاکستان کمزور ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ 30 دسمبر کو لاہور میں دو ہزار علما کا کنونشن بلا رہے ہیں جس میں آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔