چنیوٹ (جیوڈیسک) ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کا کہنا ہے کہ جب تک مریض کی رپورٹس نہیں آتی ایمبولینس کو زیر استعمال نہ لایا جائے۔ اس ایمبولینس میں ایبولا وائرس کا مشتبہ مریض لایا گیا تھا۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے کہا کہ جب تک ہمارے پاس رپورٹ نہیں آجاتی اس وقت تک ہم اس ایمبولینس میں کسی بھی مریض کو کسی اور شہر شفٹ نہیں کر سکتے۔ دوسری طرف ذوالفقار کی میت آبائی علاقے عالی میں آنے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
لوگ ابیولا وائرس سے خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ذوالفقار کے محلے داروں نے ان کے گھر آنا جانا بند کر دیا ہے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے اپیل کی ہے ذوالفقار کے گھر اور محلے میں حفاظتی سپرے کروائے جائیں۔