عارفانہ کلام سے چاہوں بھی تو دور نہیں رہ سکتی: عابدہ پروین

Abida Parveen

Abida Parveen

لاہور (جیوڈیسک) عارفانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ مجھے عارفانہ کلام سے محبت ہے، آج مجھے جو مقام اور شہرت حاصل ہے وہ صرف اور صرف عارفانہ کلام کی بدولت ہے۔

اگر میں چاہوں بھی تو عارفانہ کلام سے دور نہیں رہ سکتی۔ انھوں نے کہا کہ عارفانہ کلام میں ایک اثر ہے اور جب بھی میں عارفانہ کلام پیش کرتی ہوں تو مجھ پر ناقابل بیان کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔