وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت

Chaudhry Nisar Ali

Chaudhry Nisar Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دارالحکومت کی سڑکوں پر کھٹرے کنٹینرز فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دارالحکومت کی سڑکوں پر کھڑے کنٹینرز فوری طور پر ہٹادیئے جائیں۔

انہوں نے کنٹینرز لگانے پر اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے والی چیزوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ اگر حفاظتی نکتہ نظر کے تحت کنٹینرز لگانا بھی پڑیں تو انہیں سڑکوں کے کنارے رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بلاتعطل جاری رہ سکے۔