پی ٹی آئی کا جلسہ، گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے جلسہ کے باعث ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے لاہور بھر میں چلنے والی ویگنوں اور مزدوں کے خلاف کارروائی کے دوران سینکڑوں گاڑیوں کو پکڑ کر مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ،ٹرانسپورٹروں نے آج ٹرانسپورٹ مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسہ کو ناکام کرنے کے سلسلہ میں پانچ روز قبل ہی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے گزشتہ روز شام 4بجے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران ویگن کے روٹ نمبر 145، 125، 116، 112، 141،109،107،108 سمیت مزدوں کے روٹ نمبر 45،26،102،110پر چلنے والی سینکڑوں گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا ،گزشتہ روز لوکل ٹرانسپورٹروں نے فیصلہ کیا کہ آج لوکل روٹ کو مکمل بند رکھا جائے گا جبکہ آج حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔