دوہا (جیوڈیسک) قطر کی خاتون نے دنیا کی مہنگی ترین مسکراہٹ کی مالک بن کر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔
قطری خاتون نے امریکی دندان ساز سے ایسی بتیسی تیار کرائی جس میں سونے کے علاوہ قیمتی ہیرے جواہرات بھی جڑے ہیں جن کی مالیت ایک لاکھ ترپن ہزار امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔
بتیسی بنانے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ دانت صرف دکھانے کے ہیں کھانے کے نہیں کیونکہ انہیں لگا کر کھانا نہیں کھایا جا سکتا۔