وہاڑی (جیوڈیسک) بورے والا میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے خالد سلیم بھٹی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے خالد سلیم بھٹی بورے والا میں اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے گئے تھے۔
گھر واپس آتے ہوئے قبرستان کے قریب ہی نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ۔خالد سلیم بھٹی کو تحصیل اسپتال بورے والا منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔