سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ کے دوران سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

سعودی عرب کےمغربی صوبے دمام میں پاکستانی شہری سیف الرحمان کا منشیات اسمگلنگ کیس میں سر قلم کردیا گیا جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ کے دوران سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق سیف الرحمان منشیات کی بڑی مقدار اپنے پیٹ میں چھپاکر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جس پر اس کا سر قلم کیا گیا۔

دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کا استعمال معاشرے اور فرد واحد دونوں کے لئے نقصان دہ ہے اس وجہ سے حکومت مکمل طور پر ملک سے منشیات کے خاتمے کے لئے سرگرم ہے۔