امن و امان کیلئے اقدامات جاری ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں ، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

لاہور میں امن و امان کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، قانون سب کے لئے برابر ہے ۔ پولیس جانفشانی اور محنت سے فرائض انجام دے اورشر پسند عناصر پر کڑی نظری رکھی جائے۔