کینیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی

Kenya's Cricket Team

Kenya’s Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) کینیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، مہمان ٹیم پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے 11 دسمبر کو لاہور پہنچے گی۔ کینیا اور پاکستان کرکٹ بورڈز کے درمیان لاہور میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے معاملات طے پا گئے ہیں۔

کینیا اور پاکستان اے ٹیموں کے درمیان پانچوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچز 13، 15، 16، 18 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ میچز 45، 45 اوورز پر مشتمل ہوں گے۔ مارچ 2009 میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پرہونے والے حملے کے بعد انٹرنیشنل ٹیموں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا۔ افغانستان کے بعد اب کینیا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے والی دوسری انٹرنیشنل ٹیم ہو گی۔