آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہزاد محمڈن اور بلوچ محمڈن کی کامیابی برما محمڈن اور کیماڑی یونین شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے رخصت

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں دو اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں بلوچ محمڈن ملیر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم برما محمڈن کو پنالٹی ککس پر 5-3 سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں برما محمڈن کو انیس احمد کے گول کی بدولت 1-0 سے برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں بلوچ محمڈن ملیر نے کی جانب سے اکبر نے خوبصورت گول اسکور کرکے برما محمڈن کی برتری کا خاتمہ کردیا

مقررہ وقت تک میچ برابر رہا جس پر ریفری کے فیصلے کے مطابق پنالٹی ککس مرحلے میں بلوچ محمڈن کے احمد ،یاسر ،عمران ،شہزاد اور علی نے بالکل درست نشانہ بازی کی جبکہ برما محمڈن کے عبدالغنی ،انیس احمد اور عبدالرحمن نے ہی گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے

دوسرے اہم میچ میں شہزاد محمڈن نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت کیماڑی یونین کو 3-0 سے ہرا دیا۔ کھیل کے ابتداہی میں کیماڑی یونین کو پنالٹی الاٹ کی گئی لیکن شیر گل کے شارٹ کو حریف گول کیپر عمران نے خوبصورتی سے سیف کردیا ،شہزا محمڈن کی جانب سے شاہ نواز ،عادل اور اختر بلوچ نے یکے بعد دیگرے خوبصورت گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش،نور وہاب ،فرید خان اور پرویز نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔