پاکستان کبڈی ٹیم کی ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری

Kabbadi Team

Kabbadi Team

لاہور (جیوڈیسک) اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیئے پاکستان کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ زور و شور سے جاری ہے۔ کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ جیتنے کوہدف بنائے ہوئے ہیں۔

کبڈی میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اچھی تو رہی ہے لیکن ورلڈ ٹائٹل کے حصول کے لیئے فائنل میں آکر اکثر ہمت ہار جاتی ہے۔ گزشتہ برس بھی پاکستان ٹیم کو فائنل میں میزبان بھارت نے مات دی تھی لیکن ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ایسا نہیں ہو گا۔