ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی حملوں کو چھ سال مکمل ہوگئے ، چھبیس نومبر دو ہزار آٹھ کو مختلف مقامات پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ایک سو چھیاسٹھ افراد ہلاک اور تین سو چار زخمی ہوئے تھے ، آج نئی دلی سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
تاج محل ہوٹل ، اوبرائے ہوٹل سمیت ممبئی کی نامور جگہوں پر چھ سال قبل دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ تین روز تک شہر پر خوف ، دہشت کے سائے منڈلاتے رہے۔ ان حملوں میں غیرملکیوں سمیت ایک سو چھیاسٹھ افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے۔ حملوں کی چھٹی برسی پر بھارت کے مختلف شہروں میں مرنے والوں کی یاد میں،، تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔