شارجہ ٹیسٹ : پاکستان کی پہلی وکٹ 44 رنز پر گر گئی

Shan Masood

Shan Masood

شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کے اوپنر شان مسعود 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز مکمل کر لئے۔

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شان مسعود اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا ، دونوں اینڈز سے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی 44 رنز پر ملی جب بائیں ہاتھ کے اوپنر شان مسعود آف سپنر مارک کریگ کی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں کلین بولڈ ہو گئے۔ ون ڈائون پوزیشن پر اظہر علی بیٹنگ کے لئے آگئے ۔