میسی کا ایک اور ریکارڈ، چیمپیئنز لیگ کے ٹاپ سکورر بن گئے

Massey

Massey

بارسلونا (جیوڈیسک) بارسلونا کے فٹ بالر لیونل میسی نے اپول نکوسیا کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے چیمپیئنز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

میسی نے اس میچ سے قبل چیمپیئنز لیگ میں 71 گول کیے تھے ۔ میسی نے اپنا پہلا گول میچ کے 38 ویں منٹ میں کیا، دوسرا 58 ویں منٹ اور تیسرا 87 ویں منٹ میں کیا۔ 27 سالہ لیونل میسی نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ایک نیا ریکارڈ چیمپیئنز لیگ جیسے مقابلوں میں بنایا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہم نے تین پوائنٹ بھی جیتے ہیں۔

بارسلونا نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا۔گزشتہ چار روز میں یہ میسی کا دوسرا ریکارڈ ہے۔ ہفتے کو لیونل میسی سپینش لیگ لا لیگا کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے تھے۔

یہ لیونل میسی کی بارسلونا کی طرف سے 28 ویں ہیٹ ٹرک تھی جبکہ چیمپیئنز لیگ میں میسی کی پانچویں ہیٹ ٹرک تھی۔