لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاون میں پولیس پر تشدد کے خلاف منہاج القران انتظامیہ کے متعلق کیس کی تفتیش مکمل کر لی گئی، سات ملزموں کو اشتہاری بھی قرار دے دیا گیا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس پر ہونے والے تشدد کے منہاج القرآن انتظامیہ کے متعلق کیس کی تفتیش مکمل کر لی گئی۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر نے 8 صفحات پر مشتمل چالان انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت میں جمع کرا دیا جس کے مطابق خرم نوازگنڈاپور سمیت پچاس افراد کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور سات ملزموں کو اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے۔ چالان کے مطابق ملزموں پر اسلحہ اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملوں کا الزام ہے۔