لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے 39 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے کے جج رائے ایوب مارتھ نے کوٹ رادھا کشن سانحے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پولیس نے 39 ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
اس موقع پر کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزمان کا چالان آئندہ سماعت پر پیش کر دیاجائے گا تاہم اس وقت تک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید کی توسیع کی جائے۔
سماعت کے دوران 43 ملزمان کے مشترکہ وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ان کے موکلان سے جیل میں تفتیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں جسے عدالت نے منظور کرلیا جبکہ 39 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔