30 نومبر کے حالات کی ذمہ داری حکومت کی ہے، شجاعت حسین

Shujaat Hussain

Shujaat Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ 30 نومبر کے حالات کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

اگر حکومت نے بے وقوفی کی تو خرابی پیدا ہوسکتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات انتخابی اصلاحات کے بعد ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

چودھری شجاعت کاکہناتھاکہ 30نومبر کے جلسہ کےلیے عمران خان نے طاہر القادری یا انہیں کوئی باضابطہ دعوت نہیں دی ، صرف ٹیلی وژن پرایک جنرل دعوت نامہ ملا ہے۔ ایک سوال پرانہوں نےکہاکہ ان کی طاہر القادری سے کوئی ناراضی نہیں، ان کے بیٹے سے کل بھی بات ہوئی ہے اور جلد طاہر القادری کی تیمارداری کیلئے جائیں گے۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ مڈ ٹرم انتخابات کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم اصلاحات کے بعد ہی الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔