ژوب میں سیکورٹی فورسز نے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

Arrest

Arrest

ژوب (جیوڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق ژوب کے علاقے ڈرگئی میں فرئنٹیر کور بلوچستان کے اہلکاروں نے کاروائی کے دوران پانچ افراد گرفتار کر لیا۔

جن کے قبضے سے 16 ایس ایم جی42 پسٹل، اور 5 رائفلز، تین چائناء لائفلز اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

کارروائی کے دوران ایک گاڑی بھی قبضے میں لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔