صاحبزادہ شاہ اویس نورانی 28 نومبر 2014 کو لیہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

 Sahibzada Shah Awais

Sahibzada Shah Awais

لیہ (جیوڈیسک) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری صاحبزادہ شاہ اویس نورانی 28 نومبر 2014 کو لیہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ یہ بات جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمد رفیق نقشبندی نے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان نظام مصطفی کے نفاظ اور مقام مصطفیۖ کے تحفظ کیلئے کام کر رہی ہے۔ جس کیلئے لیہ میں ورکرز کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس سے قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی صدیقی کے صاحبزادے شاہ اویس نورانی صدیقی مرکزی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے پاکستان اور صوبائی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد جاوید اختر نورانی خطاب کریں گے۔