لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے روبرو عمران خان نے پیش ہو کر پی پی 147 کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست کر دی۔
درخواست میں کہا گیا کہ این اے 122 کے فیصلے سے پی پی 147 کے فیصلہ کو مشروط نہ کیا جائے۔ درخواست دائر کرنے کے بعد عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں صرف انصاف چاہیے۔
عمران خان نے الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹربیونل کے جج کاظم ملک جو بھی فیصلہ کریں گئے قبول ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دھاندلی سے اقتدار میں آئی اس لیے چار حلقے نہیں کھولے جبکہ سردار ایاز صادق حکم امتناعی کے پیچھے چھپے رہے۔
الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک عمران خان کی درخواست کی سماعت 29 نومبر کو کریں گے جس میں اس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔