ٹی ایم اے کروڑ تعمیر و ترقی کے میعاری کاموں میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ذکاء اللہ خان

Zaka Ullah Khan

Zaka Ullah Khan

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ٹی ایم اے کروڑ تعمیر و ترقی کے میعاری کاموں میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔

ایک کروڑ 55 لاکھ 50 ہزار روپے کی 55 سکیموں میں سے 89 لاکھ روپے کی لاگت سے 31 سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ جبکہ 24 پر کام جاری ہے۔ یہ بات ذکاء اللہ خان ایس ڈی او تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کروڑ نے سب انجینئر محمد ارشد ، محمد قیصر کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو چیک کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں PCC سلیب ، نالیاں ، سولنگ ، چار دیواری شامل ہے۔ جبکہ رواں مالی سال میں مزید ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے بہت سی دیگر اسکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری جاری شدہ ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھیں۔ اگر کوئی شکایت ہو تو مجھے ضرور آگاہ کریں۔