ڈومیسائل کی کڑی شرط ون ونڈوں آپریشن کے باوجود ڈومیسائل بنانے والے امیدواران خوار

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ڈومیسائل کی کڑی شرط ون ونڈوں آپریشن کے باوجود ڈومیسائل بنانے والے امیدواران خوار پٹواری نمبردار قانونگو سمیت نائب تحصیلدار سے رپورٹ کروانے کے پیچیدہ مراحل کے باعث ڈومیسائل کا حصول خواب بن گیا۔

ایجنٹ ڈومیسائل عملہ کی ملی بھگت سے تمام امور جعلی مہروں سے انجام دے کر ہزاروں روپے فی ڈومیسائل وصول کرنے لگے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ڈومیسائل کے پیچیدہ مراحل کو ون ونڈ وآپریشن کے تحت آسان بنائیں متاثرین تفصیل کے مطابق ڈومیسائل جوکہ ملازمت سمیت دیگر امور کے لیے اہم دستاویز ہے جس کا حصول پیچیدہ مراحل کے باعث خواب بن کر رہ گیا۔

امیدوار کو ڈومیسائل کے حصول کے لیے مجوزہ فارم حاصل کرنے کے بعد فارم سمیت بنک چالان ووٹ لسٹ ب فارم بیان حلفی اوتھ کمشنر کے دستخط کے ساتھ لف کرکے نمبردار کی تصدیق سمیت پٹواری ،قانونگو سمیت نائب تحصیلدار سے رپورٹ کروانے کے بعد ضلعی ہیڈکوآرٹر میں قائم ڈومیسائل کے بے رحم ملازمین کے سامنے پیشی کے لیے مخصوص وقت میں قطار میں لگنا ضروری ہے اتنے جان جوکھوں کے بعد اگر کوئی امیدوار ڈومیسائل کے لیے اپنے کاغذات جمع کروانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پھر اس کو ڈومیسائل کے حصول کے لیے کم ازکم تین چکر ضرور لگانے پڑتے ہیں۔

جبکہ دوسری طرف پرائیویٹ ایجنٹ مافیا ایک ہزار روپے سے 12سوروپے فی ڈومیسائل رقم وصول کرکے ایک ہفتہ کے اندر تمام تر پیچیدہ قانونی پراسس کو پامال کرتے ہوئے ڈومیسائل برانچ عملہ کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے ماہانہ عوام سے سرعام وصول کررہے ہیں عوامی حلقوںنے ڈ ی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ڈومیسائل کے پیچیدہ نظام کو ختم کرتے ہوئے ون ونڈو آپریشن کے تحت میٹرک کی سند سمیت ب فارم پر ڈومیسائل جاری کیا جائے۔