شام میں سرکاری فوج کے فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 87 جنگجو مارے گئے

ISIS

ISIS

شام (جیوڈیسک) شامی فوج نے راقہ کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر آٹھ فضائی حملے کیے جن میں 87 جنگجو مارے گئے، حملےمیں رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچایاداعش کے خلاف امریکی اتحاد بننے کے بعد شامی حکومت نے شدت پسند تنظیم کیخلاف کارروائیاں تیز کی ہیں۔

ادھر امریکی حکام کے مطابق منگل کے روز داعش کے خلاف عراق اورشام میں دو درجن کے قریب فضائی حملے کیے گئے جس میں عراق میں پندرہ شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ شام کی سرحد کے قریب داعش کے ہیڈکوارٹر کوبھی نشانہ بنایا گیا۔