شرح سود میں کمی کا فائدہ حکومت بھی اٹھانے لگی

Estate Bank Of Pakistan

Estate Bank Of Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے مطابق ٹریژری بلز کی نیلامی میں حکومت نے ایک سو ترانوے ارب روپے مالیت کے تین، چھ اور بارہ ماہ کے بلزفروخت کئے۔

نیلامی میں تینوں مدت کے بلز کی شرح منافع میں بالترتیب سینتالیس، اڑتالیس اور انچاس بیسسز پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

ماہرین کے مطابق شرح منافع میں کمی مرکزی بنک کی جانب سے شرح سود میں پچاس بیسسز پوائنٹس کم کئے جانے کے سبب ہوئی ہے۔