برسلز (جیوڈیسک) یورپی کمیشن کے نئے سربراہ کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس منصوبے کے تحت یورپی یونین کی اقتصادیات کو تحریک دی جائے گی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی پارلیمان سے اپنے خطاب میں ینکر نے کہا کہ یورپی معیشت کو ایک نئے آغاز کی ضرورت ہے اور کمیشن اس سلسلے میں بنیاد فراہم کر رہا ہے۔
یورپی فنڈ برائے سٹریٹیجک انویسٹمنٹ نامی اس منصوبے کو پارلیمان میں پیش کرنے کے بعد ینکر یہ منصوبہ دسمبر میں یورپی سربراہی اجلاس میں پیش کریں گے۔