لاہور (جیوڈیسک) گیند لگنے سے زخمی ہونے والےپاکستانی اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد فٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ بھی شروع کر دی ہے، وہ نیو زی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد نے انجری سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے، وہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلئے دستیاب ہیں۔
احمد شہزاد نے صحت یابی کے بعد کہا ہے کہ ہلکی پھلکی ٹریننگ اور بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بننا ہدف تھا۔