آئی پی ایل کیس: راز میں رکھے گئے چھ افراد ظاہر کرنے کیلئے درخواست دائر

IPL

IPL

نئی دہلی (جیوڈیسک) انڈین پریمئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کیس کا معاملہ پیچیدہ ہے۔عدالت نے اپنی کارروائی کے دروان بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ، آئی سی سی کے چیئرمین اور چنئی سپر کنگز کے مالک سری نواسن، ان کے داماد گروناتھ میاپن ،لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سندر رامن اور راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا کو مشکوک حرکات میں ملوث قرار دیا ہے جبکہ گروناتھ پر سٹے بازی کا الزام بھی لگایا ہے۔

تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ میں مجموعی طور پر 13 افراد کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے مذکورہ چار افراد کے علاوہ کسی اور کا نام ظاہر کرنے سے اجتناب کیا تھا۔

البتہ کارروائی کے دوران سابق انگلش کرکٹر اویس شاہ، بھارتی کھلاڑی اسٹیورٹ بنی اور ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری کے نام اتفاق سے منظر عام پر آگئے تھے۔

اب کیس کے پٹیشنر ادیتیا ورما نے درخواست کی بھی باقی رہ جانے والے چھ افراد کی شناخت بھی ظاہر کردی جائے۔ خیال ہے کہ یہ بھی کرکٹرز ہی ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت 27 نومبر کو ہوگی۔