گجرات کی خبریں 26/11/2014

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سالانہ مقابلہ حسن نعت 6 دسمبر منعقد ہو رہا ہے ‘ بسلسلہ حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی یہ مقابلہ حسن نعت منعقد ہوتا ‘ جس کی صدارت حضرت صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف کرینگے ۔ مقابلہ حسن نعت میں مختلف کیٹگری میں مقابلہ منعقد ہونگے ۔ اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس الیکٹریکل بورڈ کے استعمال کے سلسلہ میں اسلام آباد کی کمپنی Cutting edgکمنیکشن کی ٹیم نے سید عامر عباس کی سربراہی میں ڈاکومنٹری فلم بنائی ‘ اس موقع پر طیب خاں ‘ شہزاد شفیق واساتذہ بھی موجود تھے ۔ اس کا مقصد دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے زیر اہتمام ہونے والی کاوشوں کو ہائی لائٹ کرنا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے ائیرپورٹ پر خصوصی اقدامات کیے جائیں
مسلم لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرے کہ ایبولا وائرس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے یہ وائرس مغربی افریقی ممالک سے پھیل رہا ہے ان ممالک کی عوام پاکستان بھی آتے جاتے رہتے ہیں لہذا مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی ائیرپورٹ پر مکمل سکیننگ کی جائے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ اس ہلاکت خیز وائرس کے اثرات سے محفوظ رہا جائے۔انہوں نے اپنی قرارداد میں کہا کہ اس حوالے سے عالمی طبی اداروں بالخصوص ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(WHO)سے بھی مدد لی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)سرگودھا روڈ کے نومنتخب انجمن تاجران شاہین گروپ نومنتخب عہدیداران کا خیر مقدم تاجرتنظیموں کی طرف سے پذیرائی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ، صدر مرکزی انجمن تاجران سید انور علی شاہ کی قیادت میں تاجروں کے بہت بڑے وفد نے سرگودھا روڈ پر جا کر شاہین گروپ کوتاریخی کامیابی پرمبارکباد پیش کی ، اور پھولوں کے ہار پہنائے ، اور شاہین گروپ کے عہدیداران کو پھولوں سے لاد دیا گیا ، مٹھائیاں تقسیم کیں ، اس موقع پر وفدمیں صدر مرکزی تاجران سید انور علی شاہ ، جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر ، سیٹھ ظہیر احمد صراف ، سیٹھ عبدالرحمان صراف ، شیخ ابرار سعید ، راہنما پیپلزپارٹی شیخ خواجہ حماد ودیگرتاجرو صنعتکار شامل تھے ۔ اس موقع پر سید انور علی شاہ نے نومنتخب شاہین گروپ کی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرگودھاروڈ کی تاجربرادری نے شاہین گروپ کا انتخاب کرکے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ، یہ شاہین گروپ کی خدمت کا کھلا اعتراف ہے ہم نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا ہے اور آئندہ بھی اپنے ساتھیوں دوستوں اور تاجربرادری کے ساتھ مل کر تاجروں کے مسائل اجاگر کرتے رہے گئے ہم مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران شاہین گروپ عثمان خالدرحمانی صدر حاجی منیر احمد ، جنرل سیکرٹری کاشف چاند کمبوہ ، چیئرمین رشید کمبوہ اور وائس چیئرمین ندیم انور کمبوہ ودیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران افتخار احمد شاکر نے کہا کہ تاجروں کو درپیش مسائل کا فوری حل کرینگے ، اور تاجروں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ، سرپرست اعلیٰ عثمان خالد رحمانی نے کہا کہ اپنی سابقہ روایات کی طرح تاجروں کی خدمت اور تاجروں مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائینگے اور انشاء اللہ کسی بھی تاجر کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ہم اس کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں ۔ صدر حاجی منیر احمد نے کہا کہ سرگودھاروڈ کے تاجروں کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ تاجرو ں کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں رہے گئے ۔ جنرل سیکرٹری کاشف چاند کمبوہ نے کہا کہ ہم مبارکباد دینے والے تمام تاجربرادری ودوستوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے گھر آکر ہماری حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے جس اعتماد کے ساتھ ہمیں تاریخی کامیابی حاصل کرنے میں ساتھ دیا انشاء اللہ ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ نیا سرگودھار وڈ بنائینگے ۔ چیئرمین چوہدری رشید کمبوہ نے کہا کہ تاجربرادری نے شاہین گروپ کو ووٹ دے کر تاریخی کامیابی دلاکر ثابت کردیا ہے کہ شاہین گروپ خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور انشاء اللہ اپنے منشور کے مطابق تاجروں کی خدمت کرتا رہے گا اور ہم ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تاجروں کے مسائل کو سمجھتے ہوئے جی ٹی ایس چوک کا روڈ کھولنے کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ عثمان خالد ، صدر حاجی منیر احمد ، جنرل سیکرٹری کاشف چاند ، چیئرمین چوہدری رشید کمبوہ ، گروپ کمانڈر چوہدری خورشید کمبوہ عرف لال ، نائب صدر چوہدری سلیم کمبوہ ، مستنصر بٹ ، حنیف کمبوہ ، حافظ وقاص احمد ، شہبازاحمد سپرا ، راشد سپرا ، یاسر جٹ سمیت وعہدیداران موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )یوریا اور ڈی اے پی کھاد مقررہ نرخو ں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے کھاد ڈیلرز کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اے سی گجرات میاں اقبال مظہر نے اوورچارجنگ کرنیوالے دو کھاد ڈیلرز کو موقع پر گرفتار کروا کر انکے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بعض کھاد ڈیلر ز مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کر رہے ہیں اور انہوں نے محکمہ زراعت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر مشتمل ریٹ لسٹیں بھی آویزاں نہیں کیںجس پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایات جاری کیں۔ اسی سلسلہ میں اے میاں اقبال مظہر نے تحصیل کے مختلف علاقوں میں کھاد ڈیلر ز کو چیک کیا۔ دوران چیکنگ کھاد ڈیلر راجہ ثنا اللہ لوکل یوریا کھاد 2000روپے فی بوری فروخت کرنے کا مرتکب پایا گیا جبکہ لوکل یوریا کی مقررہ قیمت 1859روپے فی بوری ہے ، کھاد ڈیلر غفران اصغر لوکل ڈی اے پی کھاد 3850روپے میں فروخت کر رہا تھا جبکہ ڈی اے پی لوکل کی مقررہ قیمت 3765روپے ہے، دونوں کھاد ڈیلرز کے خلاف تھانہ دولت نگر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ دریں اثنا ء اے سی میاں اقبال مظہر نے واضع کیا ہے کہ کسانوں سے کھادوں کے زائد نرخ وصول کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا انہوںنے تمام ڈیلرز کو ہدایت کی کہ اپنی دوکانوں کے باہر ریٹ لسٹیں نمایا ں جگہ پر آویزاں کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کے ہمراہ آج چار بجے کیتھولک چرچ روزی ہسپتال گجرات کا دورے کرین گے ‘ انہیں اس دورے کی دعوت ممتاز مسیحی رہنما مستری جلال جاوید نے دی ہے ‘ تفصیلات کے مطابق امن کے سفیر مستری جلال جاوید نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کو کیتھولک چرچ جانے والے راستے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ جس کی وجہ سے مسیحیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ‘ جس پر ڈی سی او گجرات نے آج ممبران صوبائی اسمبلی کے ہمراہ وزٹ کا وعدہ کیا ہے ‘ تاکہ کیتھو لک چرچ کے مسائل حل کئے جا سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) آستانہ باولی شریف میں حضرت خواجہ محمد خان عالم رحمتہ اللہ تعالیٰ کا سالانہ عرس مبارک 7دسمبر بروز اتوار صبح نو تا نماز ظہر منعقد ہوگا ‘ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی کرینگے ‘ خصوصی شرکت بغداد شریف سے شیخ عمر بن سلیم قادری بغدادی اور قادیانوں کے سربراہ مرزا مسرور کے نو مسلم بھتیجے مرزا شمس الدین ‘ پیر سید عرفان شاہ آف رواترہ شریف ‘ ڈاکٹر ابوالحسن شاہ بیرہ شریف خصوصی شرکت کرینگے ۔ اس سلسلہ میں تلاوت قرآن پاک شرف قاری کرامت اللہ نعیمی حاصل کرینگے ‘ پاکستان بھر سے علماء و مشائخ اور نعت خواں حضرات تشریف لا رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام 6دسمبر بروز ہفتہ مینار پاکستان لاہور میں تیسری عظیم الشان عزت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوگی ضلع گجرات سے ہزاروں کارکن قافلہ کی شکل میں شریک ہونگے ‘ ان خیالات کا اظہار ناظم مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان علامہ محمد ارشد نقشبندی اور ضلعی امیر حضرت علامہ پیر محمد اختر اشرفی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ کانفرنس اُمت مسلمہ کو دین اسلام کا دستور پیش کریگی ۔ اور پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی خصوصی خطاب کرینگے ۔ اور ملک بھر سے علماء و مشائخ بھرپور انداز میں شریک ہونگے ۔ اس سلسلہ میں ضلع گجرات میں صوبائی نائب ناظم اعلیٰ پیر سید زاہد شاہ ترمذی کی سربراہی میں دعوتی عمل جاری ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) بزرگان ڈھینڈہ شریف کا 34واں سالانہ عرس مبارک و عظیم الشان تذکرہ اہلبیت آستانہ عالیہ غوث زمان ڈھینڈہ شریف میں منعقد ہوا ‘ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زمان ڈھینڈہ شریف پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف تھے ۔ یہ تقریبات زیر سرپرستی پیر سید عمر علی شاہ آستانہ عالیہ سرہالی شریف ‘ زیر قیادت پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف منعقد ہوئی خصوصی آمد پیر سید نور حسین شاہ اور صاحبزادہ پیر رضوان منصور اوانی تھی خصوصی خطاب سرپرستی اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی ‘ پروفیسر محمد شبیر انجم اور مولانا عبدالحمید چشتی نے کیا ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محمد محسن رضا سروری قادری نے حاصل کیا ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد شہزادتحسین مدنی اسلام آباد ‘ غلام مصطفی رضا سیالوی فیصل آباد ‘ ساجد علی چشتی ‘ عابد روف قادری لاہور ‘ سید علم دار شاہ ‘ سید عمران افگن نے حاصل کیا ۔ نقابت کے فرائض قاری عابد حیال لاہور نے سر انجام دیئے ۔ مہمان گرامی میں سید آل احمد شاہ ‘ پیر سید طفیل حسین شاہ بخاری ‘ پیر سید الحسنین ظہور شاہ ودیگر شامل تھے ۔ انتظامات کی نگرانی صاحبزادہ سید حافظ صباحت الحسن شاہ ترمذی نے سرانجام دیئے ۔ اس موقع پر ملک بھر سے علماء اکرام مشائخ عظائم و عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) سنگت فائونڈیشن کے زیر اہتمام فاطمہ جناح گرلز کالج یونیورسٹی آف گجرات فوارہ چوک میں الیکشن اصطلاحات کے سلسلہ میں مذاکر ہ منعقد ہوا ‘ جس کی مہمان خصوصی پرنسپل ساجدہ پروین تھیں ‘ کوآڈینیٹر سنگت فائونڈیشن شہناز رفیق نے انتخابی اصطلاحات اور فافن کی سفارشات پر بریفنگ دی ‘ مشتاق احمد کشفی ‘ شہزاد حیدر بھی موجود تھے ‘ اس موقع پر طالبات نے مختلف تجاویز پیش کئیں ‘ جن میں ایک امیدوار صرف ایک حلقہ سے الیکشن میں حصہ لے ۔ مذہب کی بنیاد پر ووٹ نہ مانگا جائے ۔ پولنگ اسٹیشن تبدیل نہ کئے جائیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن ووٹنگ کی سہولت کی جائے ‘ اقلیتی نشستیں مخصوص نہ کی جائیں ‘ بلکہ ڈائریکٹ انتخابات کرائے جائیں ۔ پڑھے لکھے امیدوار میدان میں آئیں ‘ اس موقع پر طالبات نے دیگر تجاویز بھی پیش کئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) چوہدری شوکت رئوف احمد سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات اور صدر گورنمنٹ ہائی سکولز ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کی سربراہی میں ایک شاندار تقریب تقسیم انعامات گیمز کا انعقاد ہوا جس میں گورنمنٹ ہائی سکولز تحصیل گجرات کے طلباء نے مختلف کھیلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد انعامات وصول کئے اس خوبصورت تقریب کے مہمان خصوصی محمد طاہر کاشف ای ڈی او ایجوکیشن تھے ‘ جبکہ گیسٹ آف آنر حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے گجرات تھے ‘ اس تقریب کے مہمانان گرامی میں نثار احمد میو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ایجوکیشن راجہ خادم حسین سابق ای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ ‘ ثناء اللہ بٹ’ سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری خالد محمود گھمن پرنسپل گورنمنٹ کالج فار ایلیمنٹری ٹیچرز گجرات ‘ چوہدری محمد شہزاد احمد جنرل سیکرٹری گورنمنٹ ہائی سکولز ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات شاہد منظور ہیڈ ماسٹر ہائی سکول حاجی والا ‘ محمد صالح عاصم پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کٹھالہ چناب ‘ چوہدری محمد اورنگزیب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایچ او ) چوہدری محمد فاروق اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد اظہر اقبال ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مبشر الحسن ‘ حافظ محمد صدیق دارارقم سکول ‘ چوہدری غلام ربانی ‘ محمد اکمل بشیر گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور ‘ نے شرکت کی ‘ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر محمد عبدالمالک نے سرانجام دیئے ‘ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا ‘ تلاوت کلام پاک حافظ شاہزیب نے کی ۔ نعت رسول مقبول دانش عدنان نے پڑھی ‘ کلام اقبال حافظ محمد شہزاد نے پڑھا اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات کے دو ہونہار طلباء حافظ محمد طہٰ اور محمد علی نے تقریر کی ‘ چوہدری شوکت رئوف احمد سینئر ہیڈ ماسٹر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات کی ہسٹری بیان کی ‘ اس سکول کا سنگ بنیاد مولانا ابوالکلام آزاد اور سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند دماغ کے لئے صحت مند جسم ضروری ہے ‘ اور صحت مند جسم کے لئے کھیلوں کا اہتمام ضروری ہے ‘ اسی لئے اس سلوک میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ‘ اور اب تحصیل گجرات گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات کے طلباء ‘ مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں ‘ راجہ خادم حسین سابق ای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ نے فرمایا کہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات کے طلباء ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں ‘ حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ گجرات میں طلباء کے ایک نئے سٹیڈیم کی منظوری ہو چکی ہے ‘ اور نواز شریف پارک میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے ‘ انہوں نے وعدہ کیا جب نیا فنڈ ملتا ہے ‘ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے پرائمری حصہ میں تعمیر و توسیع کی جائے گی ‘ انہوں نے بتایا کہ میں بھی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا سابق طالب علم ہوں ‘ اس سکول کی روایات بہت ہی شاندار ہیں اور آج بھی اس سکول کے طلباء پر میدان میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں ‘ چوہدری شہزاد اللہ نے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا جبکہ چوہدری خالد محمود گھمن ‘ پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج نے کہا کہ تعلیم کا مقابلہ ہو یا کھیلوں کا ضلع گجرات پہلے نمبر پر ہے ‘ نثار احمد میو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ایجوکیش نے کہا کہ تعلیم پریکٹیکل کا نام ہے ‘ جاننے کا نام نہیں تعلیم ڈسپلن سکھاتی ہے ‘ اور جب بھی مجھے اس سکول کو وزٹ کرنے کا موقع ملا ‘ مجھے اس سکول کے اساتذہ میں ٹیلنٹ اور طلباء میں سیکھنے کا جذبہ نظر آیا’ اس ادارے کے ہیڈ ماسٹر چوہدری شوکت رئوف احمد نے اس سکول کو چار چاند لگا دیئے ہیں ‘ محمد طاہر کا شف ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ ہر سکول کیلئے ضروری ہے کہ اُس کے طلباء مختلف کھیلوں میں حصہ لیں اگر کھیل کے میدان آباد ہوں گے ‘ تو ہمارے ہسپتال و یران ہوں گے ‘ انہوں نے وعدہ کیا کہ اس سکول میں درجہ چہارم کے ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا ‘ اور خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا ‘ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات اس شہر کا بہترین سکول ہے ‘ معزز مہمانان گرامی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ‘ اور آخر میں حافظ قاری محمد اشرف نے دعائے خیر فرمائی۔