پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دسمبر میں کینیا کا دورہ کریگی

Pakistan Under 19 Team

Pakistan Under 19 Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دسمبر کے پہلے ہفتے میںکینیا کا دورہ کریگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ان دنوں انڈر 19 اور اے ٹیموں کے دوروں پر زیادہ توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہے تاکہ مختلف ٹیمیں جوابی دورے میں پاکستان بھی آ سکیں۔ قومی انڈر 19 ٹیم کا دورہ کینیا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انڈر 19 ٹیم 4 دسمبر کو کینیا جائے گی جہاں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ہوگی۔ جاوید حیات کو ٹیم کا کوچ اور عبدالرقیب کو منیجر مقرر کیا جا رہا ہے۔

کینیا کی سنیئر ٹیم پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہمراہ ہی لاہور آئے گی اور یہاں پانچ ایک روزہ میچز کھیلے گی۔