پیرس (جیوڈیسک) فرانس نے روسی بحریہ کے لئے ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک نے 2011ء میں ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے تحت فرانس نے روس کو دو بحری جہاز مہیا کرنا تھے۔
ان دونوں بحری جہازوں پر 16 لڑاکا ہیلی کاپٹر اور قریب 50 فوجی گاڑیاں رکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔
تاہم مغربی اتحادیوں کی جانب سے شدید دبائو کے بعد فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندے نے کہا کہ مشرقی یوکرائن میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں ان دو میں سے پہلے جہاز کی ترسیل معطل کر دی گئی ہے۔