لال حویلی سے ملحقہ جگہ کا کرایہ نہ دینے پر شیخ رشید کو نوٹس

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے انکشاف کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی سے ملحقہ بورڈ کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی پر کئی برسوں سے قبضہ کر رکھا ہے۔

اس پراپرٹی میں ایک ہال اور چھ کمرے ہیں۔ اس حوالے سے انہیں نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔ صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عدل و انصاف کی بات کرتے ہیں۔

شیخ رشید جب تک لاکھوں روپے کا کرایہ ادا نہیں کرتے اور املاک نہیں چھوڑتے انہیں جلسوں میں اسٹیج پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان شیخ رشید کے ساتھ نہ آئیں تو یہ مسئلہ جلد حل کرا لیں گے۔