ممبئی (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر کے طورپر ثانیہ مرزا خواتین کے خلاف تشدد اور شعور اجاگر کریں گی۔
ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کا اعزاز دیا گیا ہے۔
اب انھیں خواتین کے خلاف تشدد کیلئے لڑنا ہے کچھ عرصہ قبل ثانیہ مرزا کو بھارتی ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا گیا تھا اور اب ٹینس کی نامور کھلاڑی کو عالمی سطح پر بڑا اعزاز حا صل ہوا ہے۔