لندن: شام میں دہشتگردی سیکھنے والے پاکستانی نژاد بھائیوں کو سزا

Hassan

Hassan

لندن (جیوڈیسک) شام جاکر دہشتگردی کی تربیت لینے والے پاکستانی نژاد بھائیوں کو برطانوی عدالت نے جیل بھیج دیا۔ حسن اور حمزہ کو ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایسٹ لندن سے تعلق رکھنےوالے دوبھائیوں کو شام جاکر دہشتگردی کی تربیت لینےکے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

برطانیہ میں ابتک صرف انہی 2 افراد پر فردجرم عائد ہوئی ہے۔ 31 برس کاحسن نواز اور اس کا 30 برس کا چھوٹا بھائی حمزہ نواز اب قریباً 4 برس جیل میں گزاریں گے۔ دونوں کوپولیس نے ڈاورپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ کیلے سے فیری میں لوٹنےوالےان افرادسے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

پولیس اہلکار کے نزدیک یہ اہم مقدمہ ہے اور کئی دیگر کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔ دونوں بھائی شام گئے تھے جہاں انہوں نے دہشتگردی کی تربیت لی اور کارروائیوں میں ملوث ہو کر واپس لوٹے۔ برطانیہ کا کہنا ہےکہ اسکے 500 شہری شام اورعراق میں داعش کاساتھ دےرہےہیں ۔

حکام کے نزدیک حسن اور حمزہ نے اگست 2013ء میں شام کے صوبے لتاخیہ کے ٹریننگ کیمپ میں دہشتگردی کی تربیت لی تھی۔ پولیس کے نزدیک دہشتگردوں سے تعلق کے لیے انٹرنیٹ کوآسان ذریعہ بنالیاگیاہے۔ وزیر داخلہ تھر یسامے نے دوروز پہلے ہی کہا تھا کہ برطانیہ کودہشتگردی کے بدترہم خطرات کا سامنا ہے۔