چینی کی در آمد پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

Sugar

Sugar

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق پاکستان کسٹمز ٹیرف کی مد میں ہو گا۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کچھ روز قبل مزید پانچ لاکھ ٹن چینی بر آمد کرنے اور در آمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔ شوگر مل ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں یہ مطالبات پیش کئے تھے۔